اپوزیشن کا 26مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان

اپوزیشن کا 26مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان  ۔۔پی ڈی ایم سینیٹ کا الیکشن  مل کر لڑے گی ۔تحریک عدم اعتماد کے کارڈ کااستعمال لانگ مارچ  کے بعد ہوگا۔۔

  مولانا فضل الرحمان  نے پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  اپوزیشن پوری طاقت سے عوام لے کر 26مارچ کو اسلام آباد کےلئے نکلے گی ۔  

پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ  سینیٹ الیکشن مل کر لڑا جائےگا۔ ایک دوسرے کے خلاف امیدوار  نہیں ہوں گے ۔ سینیٹ الیکشن کے لئے آئینی ترمیم نہیں مانتے۔حکومت کو اپنے ہی ارکان پر اعتبار نہیں ۔ رشوت کے طور پر خلاف آئین ترقیاتی فنڈز بانٹے جارہے ہیں ۔

سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا۔ براڈ شیٹ کمیشن کو نہیں مانتے ۔ساری دنیا کو کرپٹ کہنےوالا خودسب سے بڑا کرپٹ نکلا۔ عمران خان سرٹیفائڈ چور ہیں ۔ ناجائز اور نا اہل حکومت مہلت دینا ملکی مفاد میں نہیں ۔ اٹل فیصلہ ہے عمران خان کو گھر بھیجناہے ۔

 مریم نوازنے کہا تحریک عدم اعتماد پر بھی بات جاری ہے ۔لانگ مارچ میں ملک بھر سے قافلے شامل ہونگے ۔ امید ہے شہباز شریف بھی تب تک ہمیں جوائن کریں گے ۔ عمران خان   کے دن تھوڑے ہیں ۔