طاقتور کرکٹ بورڈ سے لڑائی آسان نہیں ہوتی ، ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی

وقت اشاعت :16جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، نئی دہلی ۔ طاقتور کرکٹ بورڈ سے لڑائی آسان نہیں ہوتی ، ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے ٹیم کی قیادت چھوڑدی۔ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے پر ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔  اس سے پہلے بی سی سی آئی نے کوہلی سے ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی تھی جس پر دونوں کے درمیان اختلافات بھی سامنے آئے تھے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے 7 سال بھارتی ٹیم کی بہترین انداز میں قیادت کرنے کی کوشش کی۔ اب میں اپنی بہترین کارکردگی دینے سے قاصر ہوں اس لیے کپتانی چھوڑ رہا ہوں۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں ویرات کوہلی ڈی آر ایس کا فیصلہ اپنے خلاف آنے پر حواس بھی کھو بیٹھے تھےجس پر  شائقین کرکٹ نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض مبصرین نے کہا  کہ ویرات کوہلی کی بوکھلاہٹ کی وجہ بی سی سی آئی کے ساتھ اختلافات ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے  ون ڈے کرکٹ کی کپتانی چھن جانے پر انہوں  نے بھارتی بورڈ سے سرعام گلے شکوے بھی کیے تھے۔