کیا روس یوکرین میں بڑا فالس فلیگ آپریشن کرنے والا ہے ؟

وقت اشاعت :16جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کیا روس  یوکرین میں  بڑا فالس فلیگ آپریشن کرنے والا ہے ؟امریکہ نے روس  پریوکرین پر  حملے کی تیاری کا الزام لگا دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکہ کے بڑے الزام کے بعد روس پر سوالات اٹھانے لگے ہیں ۔وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کاکہناہےکہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری  کررہاہے۔جین ساکی نے یومیہ میڈیا بریفنگ کےدوران کہا کہ روس  نےیوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کیلئے کمرکس لی ہے۔ سہولت کار اور ماہر جنگجو پہلے ہی تعینات کیےجاچکے ہیں۔ ان افراد کو شہری علاقوں میں کارروائیوں کی تربیت دی گئی ہے۔ جارحیت کا ماحول بنایاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی آپریٹوز افراتفری پھیلانے کیلئے دھماکا خیزمواد سے اپنی  ہی پروکسی فورسز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ادھر روسی سفارتخانے نے اس بیان کو روس پردباؤ  قراردیاہے اور الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے ۔