تقسیم ہند کے بعد پاکستانی بھائی سے 75سال تک جدا رہنے والے بھائی کو پاکستانی ویزہ مل گیا

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ تقسیم ہند کے بعد  پاکستانی بھائی سے 75سال تک جدا رہنے والے بھائی کو پاکستانی ویزہ مل گیا

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق تقسیم ہند کے دوران75سال کی جدائی  کےبعد دو بھائی مل گئے ۔   پاکستان میں  بچھڑنے والے دو بھائیوں  کو 75سال بعد ملوا دیا گیا۔  بھارت میں رہنے والے بھائی کو پاکستان کا ویزہ جاری کر دیا گیا۔ اس سے پہلے برصغیر کی تقسیم کے دوران بچھڑے دو بھائیوں کی 75سال بعد کرتار پور میں ملاقات ہوئی تھی ۔  فیصل آباد کے رہائشی 71سالہ محمد صدیق کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ جس میں انہوں نے بھارت میں مقیم اپنے بھائی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ دونوں بھائیوں کا کوئی رابطہ نہیں تھا۔ محمد صدیق نے ویڈیو میں کہا تھا کہ انہیں  اپنے بھائی کی تلاش ہے جو  بھارت میں  رہ گیا تھا۔  یقین نہیں وہ زندہ بھی ہے یا نہیں ۔

تقسیم ہند کے بعد پاکستانی بھائی سے 75سال تک جدا رہنے والے بھائی کو پاکستانی ویزہ مل گیا:ویڈیو دی سپر لیڈ

محمد صدیق کا بیان وائرل ہوا تو بھارت تک جا پہنچا جہاں ان کے بھائی 73سالہ حبیب  نے  بھی ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر لگا دیا۔ یوں حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا نے دو بچھڑے بھائیوں کو ملوا دیا۔ حبیب نے  حکومت پاکستان کو وزٹ ویزہ کی درخواست دی جس کے بعد بھارتی حکومت نے بھی لچک دکھائی اور پاکستانی سفارتخانے سے خود رابطہ کرلیا۔ یوں لدھیانہ میں رہائش پذیر ان کے بھائی حبیب کو کرتار پور راہداری کے راستے پاکستان لایا گیا جہاں ان کی اپنے بھائی سے ملاقات ہوگئی  تاہم اب حکومت پاکستان نے حبیب  کو ویزہ جاری کر دیا ہے جو اب سکھ مذہب اختیار کر چکا ہے ۔