ڈیوڈ وارنر مین آف دی ٹورنامنٹ قرار، میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے

وقت اشاعت :15نومبر2021

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ ڈیوڈ وارنر مین آف دی ٹورنامنٹ قرار، میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ  میں 77 رنز کی اننگز کھیلنے والے آسٹریلیا کے مِچل مارش کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔  مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ڈیوڈ وارنر کو دیا گیا۔ اختتامی تقریب میں تمام امپائرز اور ریفریز میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔ مین آف دی ٹورنامنٹ ڈیوڈ وارنر نے ٹورنامنٹ کے سات میچوں میں 289 رنز سکور کیے تاہم ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے ۔ انہوں نے چھ اننگز میں 303رنز بنائے ۔ ان کی بیٹنگ اوسط 60اور بہترین سکور 70 رہا۔ میگا ایونٹ میں محمد رضوان رنز کے حساب سے تیسرے نمبر پر رہے ۔ اسی طرح باؤلنگ میں سری لنکا کے  پی ڈبلیو ایچ ڈی سلوا نے سب سے زیادہ وکٹیں اکھاڑیں۔ یہ تعداد 16 رہی ۔ کوئی پاکستانی ٹاپ فائیو میں جگہ نہ بنا سکا ۔