وفاقی کابینہ کا متنازع فیصلہ، کرکٹ شائقین پاک ، انگلینڈکرکٹ سیریز نہیں دیکھ سکیں گے

وقت اشاعت :9جون2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کا متنازع فیصلہ، کرکٹ شائقین پاک ، انگلینڈکرکٹ سیریز نہیں دیکھ سکیں گے ، کابینہ نے پی ٹی وی کو بھارتی کمپنی سے معاہدہ کرنےسے روک دیا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق وفاق کے متنازع فیصلے سے کرکٹ کے شائقین پربجلیاں گر گئیں ۔پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھائی جائے گی ۔ کابینہ  نے پی ٹی وی کو بھارتی نشریاتی ادارے سے معاہدہ کرنے سے روک دیا۔معاہدہ نہ ہونےکی صورت میں پی ٹی وی میچ دکھانے کے رائٹس نہیں لے سکے گا ۔واضح رہے کہ ایشیا میں کرکٹ میچز دکھانے کے قانونی رائٹس بھارتی کمپنی کے پاس ہیں ۔ ماضی میں پی ٹی وی  سونی سیٹ میکس سمیت دیگر بھارتی براڈکاسٹرز سے معاہدہ کرکے میچز دکھاتا رہا ہے مگر موجودہ حکومت نے بھارت سےکسی بھی قسم کے ایسے معاہدے سے انکار کر دیا۔

اس طرح کرکٹ کے شائقین کو میچز یوٹیوب سٹریمنگ پر دیکھنا ہونگے یا پھرسیٹلائیٹ چینلز  کےلئے دیگر ذرائع استعما ل کرنا ہونگے ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے لئے بھی بھارتی براڈ کاسٹرز سےمعاہدہ کیا گیا تھا۔ ابوظہبی سے میچز بھارتی کمپنی کے توسط سے ہی نشر ہونگے ۔ شائقین کرکٹ نے حکومت کے  دوہرے معیار پر سخت تنقید کی ہے  ۔ کرکٹ کے دیوانوں کے مطابق عمران خان حکومت نے انہیں لائیو ایکشن سے محروم کر دیا ہے ۔ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے تھی ۔ اگر ایسی ہی بات ہے تو پھر پی ایس ایل کےلئے کیوں بھارتیوں کی خدمات لی گئیں ؟