طلحہ طالب کی بھرپور فائٹ ، پاکستانیوں کا خراج تحسین

وقت اشاعت :26جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ٹوکیو۔ طلحہ طالب  کی بھرپور فائٹ ، پاکستانیوں کا خراج تحسین ، ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر میڈل کے بہت قریب آکر باہر ہو گئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق طلحہ طالب نے گولڈ میڈل تو نہ لیا مگر ان کے عزم کے ہر  طرف چرچے ہیں ۔ وہ صرف دو کلوگرام کے فرق کی وجہ سے  پہلے نمبر سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ۔ مجموعی طور پر دوسرے راؤنڈ میں وہ چھٹے نمبر پر رہے مگر پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لئے ۔ طلحہ نے پہلے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ڈیڑھ سو کلو گرام تک وزن اٹھا لیا۔ اس دوران وہ ایک مرحلے کے لئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آئے۔ مگر باقی کھلاڑی ان سے بہتر وزن اٹھانے میں کامیاب رہے یوں وہ پہلے سے چھٹے نمبر پر چلے گئے  اور مجموعی طور پر ایک سو ستر کلوگرام وزن اٹھا پائے ۔

    طلحہ طالب کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ اور انٹرنیشنل سالیڈاریٹی چیمپئن شپ میں طلائی تمغے اپنے نام کئے ۔ 

اس سال ہونے والی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد انہیں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا موقع ملا ۔