جس کی وفاق میں حکومت اسی کا آزاد کشمیر ، روایت کے مطابق حکمران جماعت کشمیر اسمبلی میں اکثریت لے گئی

وقت اشاعت :26جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام مظفر آباد۔ جس کی وفاق میں حکومت اسی کا آزاد کشمیر ، روایت کے مطابق حکمران جماعت کشمیر اسمبلی میں اکثریت لے گئی، تحریک انصاف نے 24نشستیں حاصل کرلیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  پاکستان میں حکمران جماعت نے  ایک مرتبہ پھر آسانی سے کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی ہے ۔ اس سےپہلے بھی  یہی جیت کی روایت موجود رہی ہے ۔ موجودہ الیکشن میں پی ٹی آئی نے آسانی سے کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ۔  45 حلقوں میں سے32حلقوں کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پی ٹی آئی نے 24، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تین ، تین سیٹیں حاصل کی ہیں ۔ ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے  نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے ، ن لیگ  کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔  ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر آگے رہے ،ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔اس سے پہلے ن لیگ کے چودھری سعید کو واضح برتری حاصل تھی ۔

اسی طرح  ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز  میں تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے  چوہدری رخسار احمد  20800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 5 بھمبر ون کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے   نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور21799 ووٹوں سے جیت گئے ۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی ۔ اس دوران حامی آمنے سامنے رہے ۔ فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔