پی ایس ایل ملتوی ہونے کا ذمہ دار کون ؟

پی ایس ایل ملتوی ہونے کا ذمہ دار کون ؟ ایونٹ کے مئی میں دوبارہ کرانے کی بازگشت  مگر شائقین کرکٹ اور آفیشلز  پی سی بی پر پھٹ پڑے ۔

کوروناکےبڑھتےکیسزکےباعث پاکستان سپرلیگ کاچھٹاایڈیشن ملتوی کر دیا گیا۔ ڈائریکٹرپی سی بی وسیم  خان نے کہا ہے کسی بلیم گیم میں نہیں پڑوں گامگر ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ عمل کرنا تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری تھی ۔ایونٹ کے آغازپر ایس اوپیز کیخلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑا، جو کر سکتےتھےکیامگر سات کیسز سامنے آنے پرفرنچائز مالکان کیساتھ مشاورت کے بعدٹورنامنٹ کو ملتوی کرنےکافیصلہ کیا۔کورونا کیسے اور کیوں پھیلا تحقیقات کی جائیں گی

پاکستان سپر لیگ سِکس ملتوی ہونے پر فرنچائز مالکان کی پی سی بی پر کڑی تنقید جاری ہے ۔  لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا مایوسی کا اظہار کیا  اور پی سی بی پر تنقید کی ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پی سی بی کے انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔  راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے  پی سی بی کے میڈیکل پینل کو نا اہل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائز مالکان  بھی قصور وار  ہیں ۔