سنگین الزامات کے بعد حکومتی یوٹرن ، جاوید لطیف کے خلاف چالان تک پیش نہ کیا گیا

وقت اشاعت :11جون2021

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ ریاست مخالف بیانات کے سنگین الزامات کے بعد حکومتی یوٹرن ، جاوید لطیف  رہا ہو گئے ۔ مقدمے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ لیگی رہنما کے  چالان تک پیش نہ کیا گیا ۔

سپر لیڈ نیوزکے مطابق   سیشن عدالت  نے ایم این اے جاوید لطیف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے بعد لیگی رہنما  روبکار جاری ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے ۔ عدالت کے مطابق ریاست مخالف بیانات کیس میں جاوید لطیف کیخلاف کوئی شواہد اکٹھے نہیں کیے گئے۔  قانون کے مطابق سازش کے لیے 2یا زیادہ لوگوں کی موجودگی ضروری ہے۔  جاوید لطیف کے علاوہ کسی کو نامزد نہیں کیاگیا۔ چالان  بھی تاحال پیش نہیں کیاگیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ غیرمعینہ مدت کے لیے کسی کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

جاوید لطیف کا جلسہ سے خطاب

رہائی کے بعد ن لیگی رہنما نے ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ شیر ان گیڈروں کا شکار چوکوں میں کرتے ہیں۔ بہادر باپ کی بہادر بیٹی میری اسیری کے دوران میرے گھر پہنچی ۔ میرے علاقے کے لوگوں نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا۔ اپنے کارکنوں اور پارٹی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔موت کو گلے لگالوں  گا ملک پر آنچ نہیں آنے دونگا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی جیل کی چکی میں پابند سلاسل رکھا۔ نواز شریف کا ساتھ دیں۔جیت آپ کی ہوگی۔