اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود حکومت نے 21بل پاس کروا کر پارلیمانی ریکارڈ بنا ڈالا

وقت اشاعت :11جون2021

سپر لیڈ نیوز ، اسلام آباد۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود حکومت نے 21بل پاس کروا کر پارلیمانی ریکارڈ بنا ڈالا، قومی اسمبلی کےاجلاس میں خوب شور شرابا ہوا۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق اپوزیشن احتجاج کرتی رہ گئی ۔حکومت نے  21بل پاس کر اکر پارلیمانی ریکارڈ بنا لیا ۔قومی اسمبلی میں کلبھوشن یادیو کے فیصلے پر نظرثانی ممکن بنانے کے لیے قانون سازی کروا لی گئی ۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو موثر بنانے کے لیے حق نظرثانی  کا بل منظورکرلیا گیا۔ اس بل کی رو سے فوجی عدالت سے سزا کے باوجود فیصلے پر نظر ثانی ہو سکے گی ۔ بل پیش کرنے کےدوران چیئرمین پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنما احسن اقبال  نے شدید احتجاج کیا مگر یہ بل بھی منظور ہو گیا۔ اسی طرح  مالیاتی ادارے محفوظ منتقلی بل کی  منظوری ہوئی ۔ الیکشن ترمیمی  ایکٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل بھی  پاس  ہوگیا۔ تیزی سے قانون سازی اور اپوزیشن کے احتجاج کا خاطر میں نہ لانے پر اپوزیشن نے ڈپٹی  سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد  جمع کرا دی ۔