پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت بجلی کی کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پارہی ، شہباز شریف

وقت اشاعت :11جون2021

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت بجلی کی کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پارہی ، شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناقص منصوبہ بندی اور انتظامات ملک کے لئے تباہ کن ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر پی ٹی آئی حکومت پر سیاسی تنقید کا سلسلہ بڑھ گیا ہے ۔ شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ  حکومت کی  ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ اس حکومت کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی اضافہ نہیں ہو رہا۔

اس پر انکی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔سستی ایل این جی اور گیس کے بجائے ڈیزل سےمہنگی بجلی بنائی گئی ۔ سردیوں میں یہ لوگ  جھوٹ بولتے رہے کہ ن لیگ نے اتنی زیادہ بجلی بنادی جس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ عوام اب اس حکومت کا مذاق اڑا رہی ہے۔