چیف جسٹس کی ساس اور وکیل کی اہلیہ کی آڈیو کب ٹیپ کی گئی؟

وقت اشاعت :24اپریل2023

ندیم چشتی ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ چیف جسٹس کی ساس اور وکیل کی اہلیہ کی آڈیو کب ٹیپ کی گئی ؟

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس اور وکیل کی اہلیہ کی آڈیو 21مارچ کو ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا  ہے کہ ایف آئی اے کے پاس یہ آڈیو پہلے سے موجود تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں کہ یہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیسے ہو گئی ۔

دوسری جانب آڈیو میں چیف جسٹس کی ساس ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق کی اہلیہ کی گفتگو واضح سنی جا سکتی ہے ۔ چیف جسٹس کی ساس نے کہا کہ وہ عمر بندیال کے لئے دعائیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے عمران خان کے جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے جلسے میں لاکھوں بندہ تھا۔اس طرح ہر شہر میں لاکھوں بندہ ہے ۔

عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نے کہا کہ اللہ ان کو کمزور کرے اور ہمت دے، اللہ باقیوں کو اندھا کر دے۔ ماہ جبین نے یہ بھی کہا کہ یار جلدی سے جلدی الیکشن ہوں۔ جس پر رافعہ طارق  بولیں دیکھو اگر الیکشن نہیں ہوتے تو  پھرمارشل لا لگے گا۔