پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق چیف جسٹس کے خلاف بینر اور نعرے

وقت اشاعت :23مارچ2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق چیف جسٹس کے خلاف بینر لائے گئے  اور نعرے گونج اٹھے۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں جھگڑے اور لڑائیاں تو معمول کا حصہ رہی ہیں اسی طرح سیاسی جماعتوں کے خلاف نعروں پر مشتمل بینرز بھی دیکھے گئے مگر پہلی مرتبہ کسی بھی سابق چیف جسٹس یا جج کے خلاف نعرے بھی لگ گئے ۔  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایوان کے اندر بھی پلے کارڈز  اٹھائے گئے ۔ جن پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تصاویر اور کلمات درج تھے۔  زیادہ تر ارکان کے پاس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف پلے کارڈز   تھے ۔ان پلے کارڈ پر انصاف کے قاتل و دیگر جملے درج کئے گئے ۔ ن لیگی ارکان نے عدلیہ کے دہرے معیار کا تذکرہ کیااور واضح کیا کہ اس طرح کا  رویہ ملک کے لئے نقصان ہے ۔ عدلیہ میں موجود کالی بھیڑیں ادارے کی ہی بدنامی کا باعث بنتی رہی ہیں ۔ انصاف کے ترازو برابر ہونے چاہئیں ۔