اس کا کوئی عالمی لیڈر فون نہیں اٹھاتا،  اس کے خلاف کیا عالمی سازش ہونی  ہے ؟مریم نواز

وقت اشاعت :28مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، گوجرانوالہ ۔ اس کا کوئی عالمی لیڈر فون نہیں اٹھاتا،  اس کے خلاف کیا عالمی سازش ہونی  ہے ؟مریم نواز نے عمران خان کے دعوے پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کےمطابق مریم نواز نے گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کےد وران عمران خان کو بھرپور جواب دیا اور انہیں ایک ناکام  اور ہارا ہوا شخص قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی مودی کو فون کرتا ہے کبھی بائیڈن کو کوئی اس کا فون نہیں اٹھاتا ۔ ایسے حالات میں کوئی عالمی سازش بھلا کیسے ہو سکتی ہے ؟

انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں مزید کہا سب سے بڑا چوہا وہ ہے جو بائیس کروڑ عوام کا آٹا کھا گیا۔یہی چوہا عوام کی چینی ، ادویہ بھی کھا گیا۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ  یہ سب سے بڑا جھوٹا اور مکار سیاستدان ہے۔ عوام کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ۔ اس کے خلاف سازش اس کے اپنے اعمال ہیں ۔یہ ملک کے عوام کو بے حال کر چکا ہے اسی وجہ سے لوگ اس کا چہرہ بھی دیکھنے کو تیار نہیں ۔

 نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر عمران خان کی دو درجن وکٹیں اڑا دی ہیں ۔مریم نواز نے اس موقع پر عمران خان کےجلسے کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ دس ہزار لوگ بھی مشکل سے پورے ہوئے ۔