سینیٹ ووٹوں کی فروخت،رقم بانٹنےکی ویڈیوکس نےجاری کی؟

وقت اشاعت:10فروری،2021https://thesuperlead.com

ندیم چشتی، سپر لیڈ، اسلام آباد۔ سینیٹ ووٹوں کی فروخت،رقم بانٹنےکی ویڈیوکس نےجاری کی؟سیاستدانوں میں بھی یہ سوال گردش کر رہا ہے ۔ آخر الیکشن سے   پہلے ہی کیوں ضروری پیش آئی ؟

نوٹ کے بدلے ووٹ کیسے بکتے ہیں ؟سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت کی منڈی کیسے لگتی ہے؟مبینہ ویڈیو نے بہت سے سوالات کو جنم دے دیا۔ سینیٹ الیکشن 2018میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو میں   تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے سابق ایم پی ایز کو دیکھا جا سکتا ہے  ۔

عبید مایار،سردار ادریس ،دینہ ناز اور پیپلزپارٹی کے محمد علی شاہ باچا نظر آرہے ہیں۔  قومی وطن پارٹی کی سابق خاتون ایم پی اے معراج ہمایوں بی بی بھی پیسے لیتے ہوئی نظر آرہی ہیں  جبکہ قومی وطن پارٹی کے سابق ایم پی اے اور موجودہ وزیر قانون سلطان محمد خان بھی دکھائی دیئےجنہیں وزیراعظم نے برطرف کرنے کا حکم دیا جس کے بعد سلطان محمد سے استعفیٰ لےلیا گیا۔ اہم سوال یہ ہے کہ ویڈیو جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور جاری آخر کی کس نے ؟

پیسے بانٹنے کی ویڈیو وائرل کرنے کے لئے ارشد شریف کا انتخاب کیا گیا

  سپر لیڈ نیوز کے مطابق مذکورہ ویڈیو پاکستانی ٹی وی چینل اے آر وائی کے ایک اینکر ارشد شریف کے ہاتھ لگی جنہوں نے اپنے نیوز چینل میں اسے بریک کیا اور پھر تجزیوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا ۔ ذرائع کے مطابق ارشد شریف کو ویڈیو اسٹیبلشمنٹ سے موصول ہوئی اور ہدایات کے مطابق انہوں نے اس وائرل کروا دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہر پاکستانی نیوز چینل نے اس ویڈیو کو نمایاں کوریج دی اور یوں یہ موضوع خوب گھوما۔

سپر لیڈ نیوز سے خصوصی  ٹیلی فونک گفتگو میں سابق رکن  اسمبلی عبیداللہ مایار  نے کہا کہ   انہوں نے یہ رقم سابق وزیراعلیٰ  خیبرپختونخواپرویزخٹک کےکہنےپرلی تھی ۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ حکومت نے فنڈز دیئےہیں ۔ یعنی  پیسےحکومت کی جانب سےپارٹی فنڈزکےنام پردیئےگئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو  اسپیکرہاؤس  میں بنی تھی ۔ پرویز خٹک اس وقت وہاں موجود تھے ۔