راولپنڈی میں 9افراد قتل ، مزید 2افراد گرفتار

راولپنڈی میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کو قتل کرنے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے ۔ پولیس نے مزید دو افراد کو گرفتارکرلیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ یہ ملزم واردات میں براہ راست ملوث تھے تاہم اب بھی مرکزی ملزم قانون کی گرفت سے دور ہے ۔

راولپنڈی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران  گرفتاریاں کی ہیں ۔  دونوں افراد واردات کے بعد سے روپوش تھے ۔ اس سے قبل شک کی بنیاد پر  پولیس چار افراد کو حراست میں لے چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے: گجرات میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت کے تمام ملزموں کو جلد گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ 

میرٹ پر مقدمے کی تفتیش آگے بڑھا رہےہیں ۔ قانون کے مطابق تمام ملزموں کو سزا ملے گی ۔  مقدے میں کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔