پی ٹی آئی پانی کا بلبلہ ہے ، ناصر شاہ

سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا  ہے تحریک انصاف پانی کا ایل بلبلہ ہے ۔اس ٹولے کی کوئی اہمیت نہیں ۔ملک کو بحرانوں  کےحوالے کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے ۔

سلیکٹرز کی سپورٹ کی وجہ سے حکومت حقائق تسلیم نہیں کر رہی ۔ انہوں نے کہا آٹا چینی چوری سکینڈل میں کھلی چھوٹ دے دی گئی ۔ عمران خان کے گڈ گورننس کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ۔

کراچی میں پانی جمع ہونے کے حوالےسے وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا پہلی بار نالوں کی صفائی ہو رہی ہے ۔  تمام متاثرہ علاقوں میں  انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے ۔ جہاں  پانی جمع ہے جلد نکال دیا جائے گا۔