حمزہ کوروناسےمتاثر،ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست

دی سپر لیڈ ، لاہور۔ حمزہ کوروناسےمتاثر،ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست ۔ شہباز شریف نے ٹیسٹ مثبت آنے پرکہا کہ شریف خاندان مسلسل انتقامی کارروائیاں بھگت رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ  شہباز جیل میں کورونا وائرس کے شکار ہوگئے۔ بیٹا مشرف دور میں بھی سزا بھگتا رہا۔ اب  نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سامنا کررہاہے۔ حکومت کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حمزہ  شہباز کو جیل سےاسپتال منتقل کیا جائے  ۔ن لیگی رہنما عطاتارڑ نے اس حوالے سے  ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو طبی سہولیات کے لئے ہسپتال منتقل کیا جائے ۔اس حوالے سے مریم نواز نے بھی ٹویٹ کی ۔

یہ بھی پڑھیئے :شہباز شریف کراچی میں اتنے مقبول کیوں ؟

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اکیلے جیل کی کوٹھری میں قید ہیں ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیسے کوروناکا شکار ہو گئے  ؟

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے بھی نیب کی حراست کے دوران پلیٹ لیٹس کم ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔  ن لیگ  کے مطالبے پر معاون خصوصی شہزاد اکبر کا بھی درعمل سامنے آیا۔ انہوں نےکہا کہ کیا اب شہبازشریف اپنے بیٹے کو بھی لندن بھجوانا چاہتے ہیں؟

One thought on “حمزہ کوروناسےمتاثر،ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست

Comments are closed.