شہبازشریف کی کراچی میں اتنی مقبولیت؟

قاسم چوہان، دی سپر لیڈ ، کراچی ۔ شہبازشریف کی کراچی میں اتنی مقبولیت؟ ہیٹ ، روایتی سفاری سوٹ، لانگ شوز پہنے شہبازشریف کا روایتی انداز میں دورہ کراچی دن بھر میڈیا کی خبروں میں گردش کرتا رہا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  شہباز شریف نے کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہیں دیکھ کر عوام کا رش لگ گیا۔

شہبازشریف بدھ کی صبح سینئر ن لیگی قیادت کے ہمراہ کراچی پہنچے ۔ ایئرپورٹ پر ن لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ کارکنوں کے جھرمٹ میں  شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کی ۔

شہباز شریف کی گاڑی کو دیکھ کر عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ کارکن بھی ساتھ ساتھ قافلے کی صورت میں گھومتے رہے ۔فوٹو کریڈٹ : دی سپرلیڈ

انہوں نے اپنی گفتگو وفاق کو ریڈارمیں رکھا۔ شہبازشریف نے فنڈنگ پر سوال اٹھائے ۔

انہوں نے کہا کہ  وفاق صرف باتیں کر رہا ہے ۔ کراچی  کو عملی مدد کی ضرورت ہے ۔ سندھ حکومت کی فوری مدد کی جائے ۔

کراچی کے عوام بے حال ہیں  ۔ شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان میں صلاحیت ہی نہیں ۔

 بلاول ہاؤس جانے سے پہلے شہباز شریف نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ بارش سے متاثرہ علاقو ں میں گئے اور عوام کی خیریت دریافت کی ۔

شہباز شریف کو دیکھ عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی

اپوزیشن لیڈر نے ملیر یار محمد گوٹھ سے اپنے دورے کا آغاز کیا ۔اس موقع پر شہبازشریف  اپنے روایتی انداز میں عوام میں گھل مل گئے ۔گوٹھ کے مکین ان کے اردگرد جمع ہو گئے اور شکایات کے انبار لگا دیئے ۔

مکینوں نے کہا کہ کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا۔ ایک شخص نے بھاگتے ہوئے شہبازشریف کی گاڑی روکنے کر ملاقات کی کوشش کی ۔ جس پر شہباز شریف نے اس شخص کی بات سنی ۔

مسلم لیگ ن کے صدرگلستان جوہر صائمہ اسکوائر   بھی گئے اور دیوار گرنے سے جاں بحق خواتین اور بچوں کے دیگر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔

شہباز شریف نے صائمہ سکوائر میں دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کے گھر کا بھی دورہ کیا۔ فوٹو کریڈٹ:دی سپر لیڈ

شہبازشریف نے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر بھی شہبازشریف کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نظر آئی ۔ جنہیں دیکھ کر وہ ہاتھ ہلاتے رہے ۔ اس موقع پر یوں گمان ہوا جیسے وہ اب بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں ۔

شہباز شریف لیگی رہنما شاہ محمد شاہ سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے لیے انکی رہائشگاہ بھی گئے اور میڈیا سے مختصر گفتگو کی ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹرز نواز شریف کو اجازت دیں گے تو وہ واپس آجائیں گے۔

شہباز شریف کے دبنگ سٹائل کی وجہ سے یہ گمان ہوا کہ شہبازشریف کی کراچی میں مقبولیت برقرار ہے ۔

شہبازشریف کے دورے کو میڈیا پر بھرپور کوریج ملی

میڈیا ان کا مختلف دوروں میں پیچھا کرتا رہا۔ اپنے دورے کے اختتامی مراحل میں شہباز شریف فیصل ایدھی سے  ملنے بھی آئے ۔

شہباز شریف کے دورے کو پاکستانی میڈیا نے نمایاں کوریج دی ۔ فوٹو کریڈٹ :دی سپر لیڈ

اس موقع پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔ ہر کوئی ان کے ساتھ سیلفی لینے کی بھی کوشش کرتا رہا ۔

فیصل ایدھی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کے دوران بھی کارکنوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ۔ کمرے میں رش ہوجانے کے باعث  انتظامیہ نے کئی افراد کو باہر نکال دیا۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ  وہ کراچی کے عوام کی تکلیف سے آگاہ ہیں ۔ انہوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ن لیگی کارکنوں کو بھی انتظامیہ کی معاونت کرنے کی ہدایت کی ۔

دوسری جانب حکومتی وزرانے شہباز شریف کو  دورہ کراچی پر آڑے ہاتھوں لیا۔

شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف محض سیاست چمکانے آئے ہیں۔ اسی طرح فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہبازشریف نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی  کرنے کے بجائے اپنا سیاسی غصہ اتارا۔

One thought on “شہبازشریف کی کراچی میں اتنی مقبولیت؟

Comments are closed.