کپتان کوڈی جےبٹ دھوکہ دےچکا؟

علی نقوی ، لاہور۔ کپتان کوڈی جےبٹ دھوکہ دےچکا؟ تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکا لگانے والے ڈی جے بٹ نے ن لیگ کے گوجرانوالہ جلسے میں ساؤنڈ سسٹم لگانے کی حامی بھر لی۔

سر لیڈنیوز کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈی جے بٹ نے ن لیگ کے گوجرانوالہ جلسے میں ساؤنڈ سسٹم لگانے پربھاری معاوضے کے عوض گرین سگنل دیا۔ ذرائع کے مطابق بڑے جلسے کےلئے ساؤنڈ سسٹم بھی زیادہ لگائے جائیں گے ۔ اگر جلسہ سٹیڈیم میں ہوا تو چاروں اطراف میں بڑے سپیکر لگیں گے اور۔۔ اگر جی ٹی روڈ پر جلسہ ہوا تو اس کےلئے سپیکرز بھی کہیں زیادہ لگیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ نے ساؤنڈ سسٹم کے کرایہ کے ساتھ سکیورٹی بھی مانگی ہے ۔ تاکہ اگر ساؤنڈ سسٹم کو رش کی وجہ سے نقصان پہنچاتو تلافی ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھیئے:سیاسی وکٹ پر ن لیگ کی جارحانہ بیٹنگ

دوسری جانب فیصلے پر بعض ن لیگی کارکنوں کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہے ۔ ان کے مطابق ڈی جے بٹ تحریک انصاف کے ارکان کے قریب رہا ہے اور بعض جلسوں میں تو ن لیگ کے خلاف نعرے بھی لگاتا رہا ۔ اس لئے اسے گوجرانوالہ جلسے کاحصہ نہیں بنانا چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی ڈی جے بٹ کے معاملے پرنظر ثانی کے لئے مشاورت جاری ہے ۔ بعض ارکان نے سوال اٹھایا کہ کپتان کوڈی جےبٹ دھوکہ دےچکا؟