حیدرعلی نےبگ بیش لیگ کھیلنےسے معذرت کرلی

حیدرعلی نےبگ بیش لیگ کھیلنےسے معذرت کرلی  ہے ۔ سپر لیڈ نیوز کے مطابق جارح مزاج بلے باز نے کہا ہے کہ اس سال قومی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ پہلی ترجیح ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق حیدرعلی نے جارحانہ عزائم دکھا کر انگلش کاؤنٹی ٹیموں اورآسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی توجہ حاصل کرلی ہے ۔ دونوں بڑی کرکٹ لیگز نے قومی بلے باز سے رابطہ کیا ہے اور دستیابی سے آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ تاہم انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ کو جواز بناتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سیز ن کھیل سکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے :کیویز کو زیر کرنا بڑا مشن ہوگا، بابر اعظم

ذرائع کے مطابق اگلے سال حیدر علی لیسٹر شائر سے معاہدہ کر سکتےہیں ۔ جبکہ سمر سیٹ کی جانب سے بھی ان سے رابطے کی اطلاعات ہیں ۔ واضح رہے کہ حیدر علی نے دورہ انگلینڈ کےد وران  اپنے پہلے ہی ٹی ٹوینٹی میں جارحانہ نصف سنچری سکور کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ کرکٹ ماہرین کےمطابق حیدر علی کی تکنیک بے مثال ہے ۔ وہ بہت جلد صف اول کے کھلاڑیوں میں جگہ بنا سکتے ہیں ۔

رمیز راجہ نے انگلینڈ میں ان کی بیٹنگ کو دیکھ کر کہا کہ ۔۔حیدر علی کی ہٹنگ اور ٹائمنگ انہیں بہت جلد بڑا پلیئر بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حیدر علی دورہ نیوزی لینڈ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔ اسی طرح وسیم اکرم نے بھی کہا کہ حیدر علی میں بڑا بلے باز بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پی ایس ایل کا سیزن ان نئے کھلاڑیوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔