کیویزکوزیرکرنابڑامشن ہوگا،بابراعظم

کیویزکوزیرکرنابڑامشن ہوگا،بابراعظم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کرے گی ۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں بھی حریف کو آسان نہیں لیں گے ۔

قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کو بڑا حریف قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز ہمیشہ سے ہی مشکل ہوتی ہے ۔مشکل حالات میں کھیلنے کا ہی لطف آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نیوزی لینڈمیں ریکارڈ بہت اچھا نہیں رہا لیکن اس مرتبہ حریف کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ کیویزکوزیرکرنابڑامشن ہوگا،بابراعظم نے پی ایس ایل کو ایک بہترین برانڈ بھی قرار دیا اور کہا کہ اس میگا ایونٹ سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:لوئس ہملٹن مائیکل شوماکرکاریکارڈبرابرنہ کرسکے

بابر اعظم نے مزید کہا کہ زمبابوے کا دورہ خوش آئند ہے ۔ نوجوان کھلاڑیوں کو چانس ملنے سے ان کی کرکٹ بہتر ہوگی ۔ قومی ٹیم کےکپتان نے کورونا پھیلنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ مہلک وائرس سے کھیل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ خالی سٹیڈیم میں کھیلنا کسی حد تک عجیب ہے مگر موجودہ حالات میں کرکٹ بحال ہونا ہی خوش آئند ہے ۔امید ہے کھیل کی یہ سرگرمیاں بتدریج بہتر ہوں گی۔

2 thoughts on “کیویزکوزیرکرنابڑامشن ہوگا،بابراعظم

Comments are closed.