میتھیو ہیڈن نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو ایشز فائنل سے بھی بڑا ٹاکرا قرار دے دیا

وقت اشاعت :22اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ میتھیو ہیڈن نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو ایشز فائنل سے بھی بڑا ٹاکرا قرار دے دیا ، دونوں ٹیموں کو ہم پلہ مان لیا ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو ایشز  فائنل سے بھی بڑی جنگ قرار د یا ہے  ۔ میتھیو ہیڈن نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ بابر اعظم، فخر زمان اور محمد رضوان بھارتی باؤلرز کے لیے خطرہ ہیں اور بھارت کو ان خطرات کا ادراک ہے ۔

 بھارت کے نوجوان بلے باز کے ایل راہول پاکستانی بالروں کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں جب ٹکرائیں گی تو یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوگا۔ وہ خود بھی یہ میچ دیکھنے کو بے تاب ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ بابر اعظم بہترین فارم میں ہیں ۔ وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ۔ وہ کسی بھی میچ کا پانسا پلٹنے کی صلاحیت رکھتےہیں جبکہ کوہلی کا بھی بلا خوب رنز اگلتا ہے ۔ ایسے حالات میں بیٹنگ وکٹ پرمیچ ہائی سکورننگ ہوگا  یقینی طور پر یہ اعصاب اور پریشر کی جنگ ہوگی ۔