جرمنی کی بائرن میونخ چیمپئنز لیگ کی فاتح بن گئی

  جرمنی  کی بائرن میونخ چیمپئنز لیگ کی فاتح بن گئی ۔ فائنل میں نیمار کی ٹیم پی ایس جی کو ایک صفر سے ہرادیا۔

میچ کے بعد میونخ میں فتح کا جشن منایا گیا تو دوسری طرف پیرس میں مداحوں نے غصے میں آکر کئی املاک نظر آتش کردیں۔

میچ کا واحد گول بائرن میونخ نے دوسرے ہاف میں کیا ۔پی ایس جی کئی کوششوں کے بعد بھی کوئی گول نہ کرسکی۔

بائرن میونخ نے فتح کا جشن گراؤنڈ میں بھی منایا۔مداح دیوانہ وار سڑکوں پر گھومتے رہے اور جشن مناتے رہے ۔

حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرنا پڑی ۔

یہ بھی پڑھیئے: کیربین لیگ کے شیڈول کا اعلان

دوسری جانب پی ایس جی کے مداح ہار کے بعد مشتعل ہوگئے اور پیر س میں توڑ پھوڑ شروع کر دی ۔

شائقین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو کارروائی کرنی پڑی۔ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔