پاکستان نےزمبابوےکووائٹ واش کردیا

وقت اشاعت:1گھنٹہ قبلhttps://thesuperlead.com

پاکستان نےزمبابوےکووائٹ واش کردیا ۔ تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ عثمان قادر کی چار وکٹوں نے مہمان ٹیم کو صرف 129 رنز پر محدود رکھا۔

 گرین شرٹس نے ہدف 16ویں اوور میں پورا کرلیا۔ پہلا میچ کھیلنے والے  عبداللہ شفیق 41 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔پاکستانی باؤلرز نے تیسرے میچ میں  ایک بار پھر مہمان بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔ زمبابوے کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 129 رنز بناسکی۔

عثمان قادر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار شکار کیے۔ جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 28 گیندوں پہلے ہی پورا کرلیا۔ فخر زمان نے 21 اور حیدر علی نے 27 رنز بنائے۔  خوشدل شاہ 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالنے کے بعد دوسری سیریز کی ٹرافی  تھامی ۔ مجموعی طور پر گرین شرٹس نے 16ویں بار ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے ۔