آئی جی کراچی کےمعاملےپررینجرزاورآئی ایس آئی افسرمعطل

وقت اشاعت:3گھنٹے قبل

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ آئی جی کراچی کےمعاملےپررینجرزاورآئی ایس آئی افسرمعطل کر دیئے گئے ۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرنے کےلئے آئی جی کو اٹھانے کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کراچی واقعے میں ملوث سندھ رینجرز اور  آئی ایس آئی  سیکٹر ہیڈ کوارٹرزکے ذمہ دار افسران کو معطل کر دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کورٹ آف انکوائری کی تحقیقات کے مطابق افسران  عوامی ردِ عمل سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں مصروف تھے۔

رینجرز اور سیکٹر ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کراچی کے افسران پر  بروقت کارروائی کے لیے عوام کا شدید دباؤ تھا۔ ذمہ دار اور تجربہ کار افسران کے طور پر انہیں ایسی ناپسندیدہ صورتحال سے گریز کرنا چاہیے تھا۔ جس سے ریاست کے دو اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔۔ضابطہ کی خلاف ورزی پر ان آفیسرز کے خلاف کارروائی جی ایچ کیو میں ہوگی ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اس واقعے میں آرمی چیف سطح پر مداخلت ہوئی تھی ۔ انہوں نے رپورٹ کے جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔