کوروناویکسین کی تیاری کی خبرپردنیابھر میں ہلچل

وقت اشاعت:20منٹ قبل

کوروناویکسین کی تیاری کی خبرپردنیابھر میں ہلچل دیکھنے میں آرہی ہے ۔ ماہرین کورونا ویکسین کی تیاری میں سب سے بڑی پیشرفت کا دعویٰ کر رہے ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق عالمی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی ۔ فائزر اور بائیوٹیک نے اپنی تیارکردہ کوروناویکسین 90فیصد سے زائد موثر ہونے کا دعویٰ کردیا۔کمپنی کےماہرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جن مریضوں کو  ویکسین کی تجرباتی خوراکیں دی گئی تھیں ان میں اینٹی باڈیز بن گئے ہیں ۔ تمام تجربات موثر رہےہیں ۔ نوے فیصد کامیابی کا دعویٰ کیا جا سکتا ہے ۔

ماہرین کا ٹرائل میں 43ہزاررضاکاروں میں ان  94 افراد پر فوکس رہا، جن میں سے کچھ کوویکسین  اور کچھ کو ڈمی ویکسین دی گئی۔کورونا ویکسین کی پہلی خوراک ملنے کے بعد رضاکار28دن تک بیماری سے محفوظ رہے۔جس کے بعد انہیں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔فائیزر اور بائیوٹیک کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کو مزید محفوظ ثابت ہونے پرہنگامی استعمال کی اجازت مل سکتی ہے۔

ویکسین موثر ثابت ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد دونوں کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ ہو گیا۔  واضح رہے کہ فائزر امریکہ کی سب سے بڑی ادویہ ساز کمپنی ہے ۔ بائیو ٹیک جرمن کمپنی ہے اور ویکسین کی تیاری میں چھ ماہ سے کام تیز کئے ہوئے تھی ۔

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے باوجود معاملات  پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز زیادہ اہم ہیں ۔

امریکی الیکشن ہارنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ویکسین کی ممکنہ تیاری کو خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خبر  ہے ویکسین آرہی ہے ۔ویکسین آنے کی  خبر پر دنیا بھرمیں سٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ۔  جرمن انڈیکس5.1،لندن اسٹاک مارکیٹ 5.0 ،فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں 6.7فیصد سے زائد کا  اضافہ دیکھنے میں آیا۔

One thought on “کوروناویکسین کی تیاری کی خبرپردنیابھر میں ہلچل

Comments are closed.