کوروناکی دوسری لہر،کئی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن

 دی سپر لیڈ ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کوروناکی دوسری لہر،کئی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگ گیا۔ مہلک وائرس کی دوسری لہر نے یورپ سمیت متعدد ممالک کو سخت پابندیوں پر مجبور کردیا ۔

کوروناوائرس دنیاکے  متعدد ممالک میں دوبارہ پھیل رہا ہے ۔ اسرائیل نے ملک میں تین ہفتے کا لاک ڈاؤن لگا دیا۔جس کےبعض سخت ایس او پیز وضع کر دیئے گئے ہیں ۔ ملک میں تعلیمی ادارے مشروط طور پر کھولنے کی اجازت برقرار ہے ۔

برطانیہ  میں کیسز کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔  چھ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ وائر س کا سب سے بڑا نشانہ بھارت  اور امریکا ہیں۔ جہاں کیسز کی تعداد نیچے نہیں آرہی ۔

یہ بھی پڑھیئے :کیا پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر آنے والی ہے ؟

بھارت میں ایک ہفتے سے نوے ہزار سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہو رہےہیں ۔ کورونا سےہلاکتوں کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسی طرح امریکا میں مہلک وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ اٹھانوے ہزار جبکہ مریضوں کی تعداد ارسٹھ لاکھ ہوگئی ہے۔اسی طرح فرانس، سپین سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔

یوں کوروناکی دوسری لہر،کئی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا باعث بن گئی۔

2 thoughts on “کوروناکی دوسری لہر،کئی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن

Comments are closed.