ماسک ضروری قرار،بازار،ہوٹل،شادی ہال شام5بجےبند

28اکتوبر

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ ماسک ضروری قرار،بازار،ہوٹل،شادی ہال شام5بجےبند کر دیئےجائیں گے ۔ کورونا کی دوسری لہر پر پاکستان کے گیارہ بڑے شہروں میں پابندیاں لگ گئیں ۔

سپرلیڈ نیوز  کے مطابق کورونا کے حملے دوبارہ بڑھ گئے ہیں ۔ دوسری لہر تیز ہونے پر اسلام آباد میں قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں سے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں گیارہ بڑے شہروں میں شاپنگ مالز اور دکانیں رات  دس بجے بند کرنے کا فیصلہ  کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے

یہ بھی پڑھیئے: برطانیہ  میں کیسز کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

شادی ہالز اور ریسٹورنٹ بھی دس بجے  کے بعد نہیں کھلے رہ سکیں گے ۔ تفریح گاہیں اور پارک شام چھ بجے بند ہونگے ۔میڈیکل سٹورز، کھانے پینے ، دودھ کی دکانوں کو استثنیٰ ہوگا۔ اسلام آباد میں ماسک  کے حوالےسے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ ماسک نہ پہننے پر کارروائی ہوگی ۔ بدھ کے روز  ملک میں کورونا سے مزید 14افراد چل بسے جبکہ  24گھنٹے میں 825کیسز رپورٹ ہوئے ۔ دوسری جانب ماسک ضروری قرار،بازار،ہوٹل،شادی ہال شام5بجےبند کرنے کے فیصلے پر تاجر برادری کا پھر سخت ردعمل سامنے آیا ہے ۔بیشتر تاجر تنظیموں نے نئی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم دعویٰ کرتے ہیں کورونا کو شکست دے دی ہے اب پابندیاں کیسے لگا سکتےہیں ؟