بھارت رات9بجےحملہ کرنےوالاہے،شاہ محمودسےمنسوب تہلکہ

2گھنٹےقبل

 ندیم چشتی ، اسلام آباد ۔ بھارت رات9بجےحملہ کرنےوالاہے،شاہ محمودسےمنسوب تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے قومی اسمبلی میں سردار ایاز صادق نے ۔۔جن کے بیان سے نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں روایتی گرما گرمی ہوئی ۔ اپوزیشن اور حکومت نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائیں ۔ ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے تو بڑے انکشافات کر کے سب کو ہلا کر دکھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت واپس بھیجنے کےلئے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے۔

سردار ایاز صادق نے حساس معاملات پر اجلاس کی روداد بھی سنا دی ۔فوٹو کریڈٹ: ڈان نیوز

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے ایک اہم اور حساس اجلاس بلایا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان شامل ہی نہیں ہوئےتھے ۔ اس اجلاس میں آرمی چیف بھی موجود تھے ۔ جبکہ اپوزیشن رہنما بھی مدعو تھے ۔ اس دوران شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں ۔ وزیر خارجہ نے ہم سے درخواست کی تھی کہ ابھی نندن کو جانے دیں ۔  بھارت رات 9بجے حملہ کرنے والا ہے ،شاہ محمود قریشی سے منسوب تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے ایاز صادق نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھی نندن کو واپس بھجوانے کے لئے قومی اسمبلی میں احتجاج نہ کرنے کی بھی اپیل کی تھی  ۔

حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کیا، غدار یہ ہیں ،خواجہ آصف

قومی اسمبلی کے فلور میں خواجہ آصف نے بھی  طوفانی تقریر کی ۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت اب کلبھوشن کو بھی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ اسے بھی واپس بھجوا دیا جائے ۔ عمران خان تو مودی کی جیت کے لئے پر عزم تھے ۔ حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے ۔تاریخ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ ان بڑے دعوؤں پر شاہ محمود قریشی کا بھی جواب سامنے آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کلبھوشن اور ابھی نندن  کے معاملے پر عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ایاز صادق سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی ۔

کیا ایسے حساس اجلاس کی باتیں لیک آؤٹ ہونی چاہیئں ؟ سپر لیڈنیوز نے اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار خالد چودھری سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا  ملکی حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ کسی بھی پہلو پر بڑے انکشافات ہوسکتےہیں ۔ ایسے اجلاس روٹین کا حصہ ہوتےہیں ۔ ان کیمرہ ان اجلاسوں  میں ملکی مفادات پر بات کی جاتی ہے ۔ تاہم کوئی خبر کم ہی لیک آؤٹ ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ بھی یقینی اور حتمی نہیں۔ مستقبل قریب میں ایسے مزید اجلاسات اور عسکری اور سیاسی ملاقاتوں کے انکشافات ہو سکتے ہیں ۔ اس وقت اپوزیشن فیصلہ کن لڑائی کے موڈ میں ہے ۔ ایسے میں حکومت کی پوزیشن انتہائی کمزور دکھائی دے رہی ہے ۔