گستاخانہ خاکوں پرمسلم امہ متحدہوجائے، عمران خان کاخط

5گھنٹےقبل

  گستاخانہ خاکوں پرمسلم امہ متحدہوجائے، عمران خان کاخط اسلامی ممالک کو پہنچا دیا گیا۔ وزیراعظم نے مغرب سے مطالبہ  کیا کہ وہ مسلمانوں کے جذبات  کااحترام کرے۔

عمران خان نے اپنے خط میں لکھا کہ اسلامی دنیا ناموس رسالت پر ایک پیج پر آجائے ۔مغرب کو بتانا ہوگا حضرت محمد ﷺ کی ذات ان  کے  لیے کتنی مقدس ہے ۔ ہولوکاسٹ کی طرح مسلمانوں کےجذبات مجروح کرنےکےیورپ میں واقعات ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو جلانے کے واقعات اسلامو فوبیا کو ظاہر  کررہے ہیں  ۔

مغرب مسلمانوں کے عقائد کا بھی احترام کرے۔ دوسری طرف ملک بھر میں  احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی لاہور،شیخوپورہ،سرگودھا سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیئے: ترک وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اچانک ملتوی

گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی اور دیگرتنظیموں نے احتجاجی   ریلیاں نکالیں ۔راولپنڈی میں فرانس مردہ بادریلی نکالی گئی۔ اسی طرح سندھ میں وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔