جیب کترےسٹیج پرکھڑےہوکرکہتےہیں ملک تباہ ہوگیا،عمران خان

4گھنٹےقبل

دی سپرلیڈ ، لاہور۔ جیب کترےسٹیج پرکھڑےہوکرکہتےہیں ملک تباہ ہوگیا،عمران خان نے کہا ہے کہ  تیس سال سے باریاں لینے والے اب متحد ہو گئے ہیں ۔ اپوزیشن والے ڈرے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شوکت خانم ہسپتال کی ایک تقریب سے خطاب میں عمران  نے پھر سیاسی مخالفین پر تنقید کی ۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو جیب کترے قرار دے دیا۔ ساتھ ہی انہوں نےدعویٰ کیا کہ اپوزیشن خوف کا شکا رہے ۔ انہوں نے پھر جیلوں میں جانا ہے ۔ جو مرضی کر لیں ، ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔امیر ترین سیاستدان لندن میں علاج کراتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیے:حکومت کو بڑا دھچکا ، جسٹس قاضی فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار

عمران خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ  ملک میں میرٹ پر احتساب ہو رہا ہے ۔   چھوٹے مافیا تبدیلی نہیں آنے دے رہے ۔ جیب کترےسٹیج پرکھڑےہوکرکہتےہیں ملک تباہ ہوگیا،عمران خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ نیا پاکستان ایک سوئچ  کا بٹن دبانے سے نہیں بن سکتا۔ پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے ۔پوری طاقت سے مافیا سے نمٹیں گے ۔ ملک  میں ترقی کی سمت درست ہے۔کورونا کیسز کے حوالے سے بولے کہ عوام کو ایس او پیز کی پاسداری کرنا ہوگی ۔ کورونا دوبارہ حملہ کر رہا ہے ۔ شوکت خانم ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے ۔