خواجہ سراکوقتل کرنےوالامرکزی ملزم گرفتار

کمال خان ، دی سپر لیڈ ، پشاور۔ خواجہ سراکوقتل کرنےوالامرکزی ملزم گرفتار ۔ پولیس نے ملزم رفیع اللہ  کی نشاندہی پرمزید  دوافراد کوشامل تفتیش کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نےایک پارٹی کے بعد گھر جاتےہوئے خواجہ سراؤں کو گھات لگا کر ٹارگٹ کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کاتعلق افعانستان سے ہے ۔ جوبڈھ بیرمیں رہائش پذیرہے۔ تاہم میڈیا کو زیادہ معلومات شیئر نہیں کی گئیں ۔  دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس متحرک ہے ۔

اس حوالے سے پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں پر حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرےمیں مقررین نے تقاریر کے دوران باقی ملزموں کی بھی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:پشاور میں خواجہ سرا قتل

انہوں نے کہا  کہ صرف پشاور میں ہی  خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس نےخواجہ سرا گل پانڑہ کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے تاہم حکومت کمیونٹی کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔خواجہ سراکوقتل کرنےوالامرکزی ملزم گرفتار ہونے پر شی میل ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری پر خوشی ہے ۔ مگر خواجہ سراؤں کے خلاف عوامی نفرت کو کم کرنے کے لئے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے ۔