زیادتی کےمجرموں کونامردکردیں،عمران خان کی تجویز

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ زیادتی کےمجرموں کونامردکردیں،عمران خان کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ مجرموں کو  نشان عبرت بنانا ہوگا۔  ایسے مجرموں کوجنسی صلاحیت سے محروم کرنے کےلئے قانون سازی ہوگی ۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ زیادتی کے کیسز بہت المناک ہیں۔ معاشرے میں ہر شخص مذمت کر رہا ہے ۔ مجرموں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  موٹر وے جیسے کیسز روکنے کے لئے معاشرے کی اصلاح ضروری ہے ۔

انہوں نےاپوزیشن پر پھر الزام لگایا کہ وہ ایف اے ٹی  ایف قانون سازی پر بلیک میل کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:سانحہ موٹر وے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کا فائنل راؤنڈ

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔۔ کہ اگر پاکستان بلیک لسٹ ہوگیا تو بہت نقصان ہوگا ۔

زیادتی کےمجرموں کونامردکردیں،عمران خان کی تجویز کتنی قابل عمل ہے؟ اس حوالے سے ذرائع کےمطابق ڈرافٹ کی تیاری کا معاملہ اگلے کابینہ اجلاس میں زیر غور آئے گا۔ فیصل واوڈا نے منظوری کے بعد ڈرافٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق جنسی زیادتی کے مجرموں کی سرجری کی جائے گی ۔

One thought on “زیادتی کےمجرموں کونامردکردیں،عمران خان کی تجویز

Comments are closed.