کورونا کے خلاف ڈھال ،9 عالمی ہیروز میں ڈاکٹر سیمی جمالی بھی شامل

کورونا کے خلاف ڈھال ،9  عالمی  ہیروز  میں ڈاکٹر سیمی جمالی  بھی  شامل ہو گئی ہیں جن کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا جارہا ہے ۔  

کورونا وباکے دوران بہترین خدمات پر عالمی جریدے نے دنیا بھر کے نو ڈاکٹروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ ان میں پاکستان سے  جناح اسپتال  کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کانام بھی شامل ہے ۔

 کوروناوائرس کی وبا کو ایک سال مکمل ہونے پر عالمی جریدے نے نو گلوبل ہیروز کی لسٹ جاری کی ہے ۔  ڈاکٹر سیمی جمالی جان لیوا مرض کینسر کاشکار ہونے کے باوجود اپنے فرائض پر ڈٹی رہیں۔ انہوں نے کورونا وارڈ میں کام کیا اورمریضوں کی براہ راست نگرانی بھی کی ۔ کرونا کی روک تھام کے لیےاقدامات اور مریضوں کو ہر ممکن علاج میں پیش پیش رہیں۔ پاکستانی میڈیا نے بھی ان کے بیانات اور تجاویز کو خاصی اہمیت دی اسی طرح این سی او سی نے بھی خدمات کوسراہا اوران کے تجربات سے فائدہ اٹھایا۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے معمول کے اوقات سے زیادہ وقت اسپتال میں دیا ۔ جریدے کی اس  فہرست میں پاکستان،میکسیکو، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔