پشاورمیں ایک اورخواجہ سراقتل،پولیس کو ملزموں کاسراغ نہ ملا

کمال خان، دی سپرلیڈ ، پشاور۔ پشاورمیں ایک اورخواجہ سراقتل،پولیس کو ملزموں کاسراغ نہ ملا ۔ ایک تقریب سے واپس آنے والے خواجہ سراؤں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ ایک خواجہ سرا شدید زخمی ہوگیا۔

خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے ۔ گزشتہ رات گل پانڑہ نامی خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا ۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا مگرآگے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔ اے ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا بھی دعویٰ کیاہے ۔ تاہم کوئی ملزم حسب روایت ہاتھ نہیں لگ سکا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی خواجہ سراؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:موٹر وے پر خاتون سے بچوں کے سامنے زیادتی

تین سال میں 75خواجہ سراؤں کو قتل کر دیاگیا ۔ زیادہ ترواقعات پشاور ،مانسہرہ اور سوات میں پیش آئے ۔

صوبہ بھر میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے 1300سے زائد مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ لیکن 90فیصد مقدمات میں ملزموں کو کلین چٹ دی گئی یا پھر کوئی گرفتاری ہی نہ ڈالی گئی ۔

سپر لیڈ نیوز سے گفتگو میں پشاور کے مقامی خواجہ سرا کرن نے کہا کہ ان کی کمیونٹی کو مسلسل ٹارگٹ کیا جاتا ہے ۔ گھر کا خرچ چلانے کے لئے شادی بیاہ کے پروگرامز پر جاتےہیں لیکن شہری حقارت دکھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کبھی بھی کسی خواجہ سرا سے تعاون نہیں کیا۔