جنگی تیاریوں کوبڑھاناہوگا،آرمی چیف

جنگی تیاریوں کوبڑھاناہوگا،آرمی چیف  نے کہا ہے کہ  ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فیئر سے پاکستان کو ہر صورت بچایا جائیگا۔ قومی مفادات کا تحفظ ترجیح ہے ۔

 کورکمانڈرز کانفرنس  سے خطاب  میں   آرمی چیف  نے   علاقائی اور اسٹریٹیجک صورتحال میں  جنگی  تیاریوں کو  بڑھانے کی ہدایت  کر دی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصرکی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔ قومی مفادات کو حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے تحفظ ترجیح ہے۔ سول انتظامیہ کیساتھ ملکر داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:پنجاب کا پانچواں آئی جی کیوں تبدیل ہوا

کانفرنس  میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ ملک میں ٹڈی دل، کورونا، انسداد پولیو مہم، سیلاب کی صورتحال  سمیت علاقائی سلامتی کے امور بھی زیر غور آئے ۔

ترجمان پاک  فوج کے مطابق کورکمانڈرز  میں شرکا نے  ایل او سی پر سیز فائرکی خلاف ورزی  کو علاقائی امن کےلئے خطرہ قرار دیا۔ دوسری جانب پاکستانی فوج نے ایک اور بھارتی بھارتی جاسوس ڈرون گرا دیا ہے ۔ کاپٹر پاکستانی حدود کے اندر پانچ سو میٹر تک گھس آیا تھا۔ جسے فوری مار گرایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت نے پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ تازہ فائرنگ سے حوالدار لیاقت جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سےپہلے بھی بھارت کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں ۔