لاہورموٹروےپرخاتون سےاس کےبچوں کےسامنےزیادتی

لاہورموٹروےپرخاتون سےاس کےبچوں کےسامنےزیادتی کا انکشاف ہوا ہے ۔ گوجرانوالہ سے لاہور آنے والی خاتون  پٹرول ختم ہونے پر گاڑی روک کر کھڑی تھی ۔ ملزموں نے دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق  واقعہ لاہور کے قریب پیش آیا۔ خاتون گوجرانوالہ سے بچوں کے ہمراہ لاہور آرہی تھی ۔ اس دوران گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا۔ خاتون نے موٹر وے پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو نامعلوم ملزموں نے اس پر حملہ کردیا۔

گجرپورہ پولیس سٹیشن میں خاتون کے شوہر نے ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر رقم اور زیور چھین لئے ۔

اس دوران ملزموں نے اہلیہ کو گن پوائنٹ پر اتار لیا اور موٹر وے سے نیچے جنگل کی جانب لے گئے ۔ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور فرار ہوگئے ۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ ان افراد کو سامنے آنے پر پہچان سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ڈاکٹر ماہا کو کوکین کانشہ کروا کر زیادتی کی گئی

سفاک ملزموں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ ایک شخص کے ہاتھ میں پستول جبکہ دوسرے کے ہات۔ پاکستانی میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

گجرپورہ پولیس کے مطابق حدود کے تعین کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جلد ملزموں تک پہنچ جائیں گے ۔