پاکستان میں15ستمبرسےتعلیمی سرگرمیاں بحال

پاکستان میں15ستمبرسےتعلیمی سرگرمیاں بحال ۔ چھ ماہ کے انتظار کے بعد آخر کار وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ لے لیا۔ سکول ، کالجز مرحلہ وار کھولے جائیں گے

پیر کے روز  وزیر تعلیم نے پریس کانفرنس  میں تعلیمی ادارے کھولنے کے شیڈول کا اعلان کیا۔ 15ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال  ہونگی ۔

پہلے مرحلے میں نویں اور دسویں جماعت  کی کلاسز ہوں گی۔ کالجز اور یونیورسٹیاں بھی کھل جائیں  گی ۔ 23ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز  لگیں گی ۔

پرائمری کلاسز کے آغاز کے  لئے تیس ستمبر کو صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔جس کے بعد ہی نرسری سے پانچویں کلاس تک کے بچوں کا حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:شادی ہالز 15ستمبر کو ہی کھلیں گے

وزیرتعلم نے پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ کلاس کے  آدھے طلبہ  ایک دن آئیں گے ۔ باقی دوسرے دن آئیں گے ۔یعنی  کم سے کم حاضری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سکول انتظامیہ بچوں کو مختلف سیکشنز میں بانٹ سکتے ہیں ۔ وفاقی حکومت نے اس حوالےسے ایس او پیز بھی وضع کر دیئے ۔  طلبا کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔  کھانسی یا بیماری کی صورت میں   سکول سے رخصت ضروری ہوگی ۔