شادی ہالز 15ستمبر کو ہی کھلیں گے

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ  شادی ہالز اور سکول پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی اجازت ہوگی ۔  تاہم 7ستمبر کو اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ 

حکومت نے سفری پابندیاں بھی اٹھا لی ہیں ۔ ۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو  ایس او پیز کے تحت  کھولا جائےگا۔

 ٹرین اور ہوائی جہاز کا سفر  ایس او پیز کے تحت ہوگا۔ بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کی ممانعت ہوگی ۔اسی طرح  مزارات کو  کھولنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

 عرس منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت ضروری ہوگی ۔ محرم الحرام  کے حوالے سے ایس او پیز بنا دیئے گئے۔