پاکستان میں لاک ڈاؤن ختم

پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہوتے ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔اسد عمر نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات  اور ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ سینما اور تھیٹر بھی کھل سکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے :پاکستان میں سکول کھولنے پر فریقین آمنے سامنے

ایکسپو ہالز اور بیوٹی سیلون  بھی فعال ہونگے ۔ تمام بازار ، مارکیٹیں پرانے اوقات کے مطابق کھولنے کی اجازت ہوگی ۔

بازار ہفتے کو بند رکھنے کی پابندی  بھی واپس لے  لی گئی ۔ چودہ اگست  پر نقل و حرکت محدود رکھنےکی پالیسی تیار  کرنے کا بتایا گیا۔