لڑکی کی لڑکی سے شادی ۔۔کیا امریکی نظام چاہتے ہیں ؟

ٓراولپنڈی میں لڑکی کی لڑکی سے مبینہ شادی  میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے ۔ اپنی دوست سے شادی کرنے والے آکاش نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ وہ اپنی دوست نیہا کو طلاق دے چکا ہے ۔

اس لئے یہ کیس ختم کر دیا جائے ۔ بیوی بننے والی ملزمہ نیہا کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے ۔  

 جمعرات کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ لڑکا بن کر شادی کرنے والی عاصمہ نے نکاح نامے میں اپنا نام آکاش علی لکھوایا۔

یہ بھی پڑھیئے : کراچی کے نالے صاف کرنے کے لئے دو روز کا ٹارگٹ

سماعت کے دوران  عدالت  نے علی  آکاش کےوکیل کی سخت سرزنش کی ۔ جج نے کہا کہ کیا آپ اس ملک کو امریکی طرز پر چلانا چاہتے ہیں جہاں ہم جنس شادیاں عام ہو جائیں ؟

کیا والدین خاموش کھڑے رہیں ؟ آپ اس ملک  کے سوشل سیکٹر کو تباہ کر رہے ہیں ۔