ممبئی میں اتنا پانی کہاں سے آیا ؟

ممبئی میں مون سون قہر ڈھانے لگا ہے ۔ بارش کا 46سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہر بھر میں لگاتار300ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ۔

ایک سو سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی ۔ نظام زندگی کو مکمل بریک لگ گئے ۔

شہر کی گلیاں ، بازار اور سڑکیں کسی دریا کا منظر پیش کرنےلگی ہیں ۔  شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ۔ قیمتی سامان بہہ گیا۔ ممبئی میں  سونامی جیسی لہریں  بیسیوں گاڑیاں  بھی بہا  لے گئیں ۔

ہسپتالوں میں بھی پانی داخل  ہونے سے کئی آپریشن روک دیئے گئے ۔  شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

شہر کا کوئی حصہ ایسا نہیں بچا جہاں  سیلابی پانی نہ ہو۔ بہتر سیوریج سسٹم کے باوجود  ممبئی میں  پانی آؤٹ آف کنٹرول ہے ۔  

بھارتی محکمہ موسمیات کےمطابق بحیرہ عرب سے  بارشوں کا سلسلہ ساحلی پٹی پر موجود ہے جس کی وجہ سے دو روز تک ممبئی میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

میٹ آفس کے مطابق احمد آباد اور کلکتہ میں بھی گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔