عمران خان کا سی این این کو انٹرویو،  افغان عوام کے ساتھ طالبان کی بھی حمایت کر دی

وقت اشاعت :14فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ عمران خان کا سی این این کو انٹرویو، عمران خان کا سی این این کو انٹرویو،  افغان عوام کے ساتھ طالبان کی بھی حمایت کر دی ، امریکی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سی این این کو انٹرویو پھر مرکز نگاہ بن گیا ہے ۔ عمران خان نے امریکہ کے جنگی فیصلوں کو غلط قرار دیا ۔ افغان پالیسی پر اپنے عزم کا اعادہ کیا اور امریکا کو پالیسی پر نظر ثانی کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا  چار کروڑ افغان عوام بقا کی جنگ لڑ رہےہیں  ۔ انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ۔ انہوں نے طالبان کو ہی واحد آپشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا طالبان کے علاوہ کوئی آپشن موجود ہے ؟اگر ہے تو بتا دیں ۔ تین دہشت گرد گروپ افغانستان سے پاکستان میں کارروائی کر رہے ہیں ۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔ ماضی میں امریکی جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ غلط تھا۔ ہم نے معاشی طور پر بھی نقصان اٹھایا۔ امریکا نے ہم سے اچھا سلوک نہیں کیا۔  ہم اتحادی تھے مگر پھر بھی ڈرون حملے ہوتے رہے اور ہمیں نقصان ہوتا رہا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا نام لے کر نئے دہشت گرد درحقیقت پیدا ہوتے چلے گئے ۔ یہ ساری پالیسیاں تباہ کن تھیں ۔ وزیر اعظم  نے اس موقع پر بھارتی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ تباہ کن ہے ۔ یہ بھارت پر مکمل حاوی ہے ۔