انڈونیشیاکاایک اورطیارہ سمندرمیں گرگیا، 62افراد جاں بحق

وقت اشاعت:9جنوری،2021

انڈونیشیاکاایک اورطیارہ سمندرمیں گرگیا، 62افراد جاں بحق ہو گئے۔  طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا۔ تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

 انڈونیشیا کی ایئرلائن کے طیارے کا پرواز کے چار منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا ۔  علاقے میں موجود افراد نے زوردار دھماکے کی آواز سنی ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے طیارے کو بہت ہی قریب سے دیکھا لیکن وہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے کے مقام کے قریب جزیرے کے مکینوں نے طیارے کا ملبہ دیکھنے کی تصدیق کی ہے ۔ سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کے لواحقین بے چینی کے ساتھ کسی اچھی خبر کا انتظار کر رہے ہیں ۔انڈونیشیا کی بحریہ کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے کا پتہ لگا لیا ہے اور ایک جہاز ریسکیو اور تلاش میں مصروف ہے ۔