آپ نےمطمئن نہیں کیا،سانحہ مچھ کے متاثرین کی وزیراعظم سےگفتگو

وقت اشاعت :9جنوری2021

دی سپر لیڈ، کوئٹہ ۔ آپ نےمطمئن نہیں کیا،سانحہ مچھ کے متاثرین کی وزیراعظم سےگفتگو  نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔  تدفین کے بعد وزیراعظم کی آمد  بے سود رہی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق وزیراعظم کی یقین دہانیوں کے باوجود ورثا مطمئن نہ ہوئے ۔ دبے الفاظ میں شکوے کرتے رہے ۔  متاثرین نے  وزیراعظم سے کہا کہ آپ نے صرف یقین دہانی کرائی ۔جیسا ماضی میں ہوتا آیا ہے ۔ کوئی خاص بات نہیں کی ۔ورثا نے  بلیک میلنگ والی بات کا بھی سوال پوچھا جس پر عمران خان نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلیک میلنگ والی بات پی ڈی ایم رہنماؤں کےلئے کہی تھی ۔

مفتی منیب آؤٹ،دیوبندی مسلک کے عبدالخبیراب چانددیکھیں گے

دوسری جانب سرکاری ٹی وی اور وزیراعظم آفس نے ملاقات کی ویڈیو ریکارڈ کر کے ایڈٹ کرنے کے بعد جاری کی جس میں صرف ایک خاتون کی مختصر گفتگو دکھائی گئی ۔

بعد ازاں وزیراعظم نے متاثرین اور شہدا کمیٹی کے ارکان سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نےسانحہ مچھ کو بڑی سازش قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے ۔ علما کو قتل کر کے  فسادات کی سازش بھی ہو رہی ہے ۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انکا پیچھا کیا جائے گا۔

عمران خان نے ضد نہیں چھوڑی ، احسن اقبال

تدفین کے بعد وزیراعظم کی آمد پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے  ۔ ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نےاپنی ضد نہیں چھوڑی ۔ تدفین کے بعد آنے کا کیا فائدہ ہے ؟انا پرست حکومت ہٹ دھری دکھا رہی ہے یہ لوگ نا اہل ہونے کے ساتھ  بے حس بھی ہیں ۔ احسن اقبال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان میدان میں اتریں  ۔ انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن سیاست کر رہی ہے ۔ مچھ سانحہ پر سیاسی ٹولہ مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے ۔ عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں