شاہی قلعےکی دیوارسےسیلفی لینےوالے نوجوان کی گرکرہسپتال یاترا

وقت اشاعت :9جنوری2021

دی سپر لیڈ ، لاہور ۔ شاہی قلعےکی دیوارسےسیلفی لینےوالے نوجوان کی گرکرہسپتال یاترا ، زخمی نوجوان اونچی دیوار کے دہانے پر آکر تصویر لیتے ہوئے نیچے آگرا۔

ہفتے کے روز لاہور کے شاہی قلعے میں رش رہا ۔ اس دوران منچلے خوب موج مستی کرتے رہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق گرنے والا نوجوان دیوار کے اوپر چڑھا اور باقی اس کے دوست  نیچے کھڑے اس کی تصاویر بناتے رہے  ۔ اس دوران نوجوان بھی سیلفیاں لیتا رہا  مگر پاؤں پھسلنے پر نیچے آگرا ۔ موقع پر موجود افراد نے اسے اٹھایا اور ریسکیو سروس کو طلب کر لیا ۔ زخمی نوجوان شیخوپورہ کا رہائشی ہے ۔ جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔

شاہی قلعےکی دیوارسےسیلفی لینےوالے نوجوان کی گرکرہسپتال یاترا کے بعد انتظامیہ نے عقبی دیوار پر چڑھنے پر پابندی لگاتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی ایسی دیوار سے گر کر ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا جس کے بعد وقتی طور پر انتظامیہ نے راستہ بند کردیا تاہم اس کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ نمائندہ سپر لیڈ نیوز کے مطابق اس جگہ سے دیوار پر چڑھنا معمول کی بات ہے کئی نوجوان اور منچلے یہاں سے تصاویر لیتے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے ۔