ادارےسیاست سےدوررہیں ورنہ جواب دینا پڑےگا،سینیٹرعطاالرحمان

6گھنٹےقبل

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ ادارےسیاست سےدوررہیں ورنہ جواب دینا پڑےگا،سینیٹرعطاالرحمان   نے سینیٹ میں بڑا مطالبہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا شاید ایک اور دھماکہ کرایا جائےگا۔

سینیٹ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ان اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیشہ آپکی حکومت نہیں رہ سکتی ۔ ادارے اپنی حدودمیں رہیں پھر ہی ملک چل سکتا ہے ۔ آخر کب تک ہم دھماکوں کاملبہ بھارت، ایران اوراسرائیل پرڈالتےجائیںگے؟ ادارےسیاست سےدوررہیں ورنہ جواب دینا پڑےگا،سینیٹرعطاالرحمان نے کہا پی ڈی ایم کےجلسے سے پہلے دھماکہ کیسے ہوگیا ؟یہ بھی بتا دیں کہ پشاور میں جلسہ سے پہلے کیا ہونے والا ہے ؟

سپرلیڈ نیوز کے مطابق ان کے بھائی  مولانا فضل الرحمان نے بھی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئےکہا کہ جلسے میں رکاوٹ سے باز رہیں ۔بیساکھی  ہٹتے ہی حکومت گرجائے گی۔ پی ڈی ایم کاہر  جلسہ دوسرے کا ریکارڈ توڑے گا۔ حکومت جانے والی ہے ۔ پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگی ۔

مطمئن ہیں ہماری تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی۔کراچی  واقعہ پر سندھ پولیس کا ردعمل سب کے سامنے ہیں ،پیپلزپارٹی نے کراچی واقعہ پر پی ڈی ایم کی  حمایت کی۔لوگوں نے جلسوں میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے حکومت سے بیزاری کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت چند دن کی مہمان لگ رہی ہے ۔ ان کے حواس کھو چکے ہیں ۔ ملک میں قانون اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں ۔