پیپلز پارٹی حکومت کی بی ٹیم بن چکی، رانا ثنا اللہ

سپر لیڈ نیوز ، لاہور۔ پیپلز پارٹی حکومت کی بی ٹیم بن چکی، رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات کا شورمچانے سے بی ٹیم بننے کی پیپلز پارٹی کی حقیقت نہیں بدلے گی

اتوار کو جاری بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سعید غنی کا بیان پی پی پی کی گھبراہٹ کی علامت ہے ۔ بی اے پی  سے سینیٹ  میں ووٹ لے کر اپوزیشن لیڈر بنانے کے بعدپی پی  اپنی عزت کھوچکی۔پیپلزپارٹی کی ملاوٹی جمہوریت کی سیاست عوام مسترد کرچکی ۔سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں ۔ ہمیں جواب دینے کے بجائے الیکشن  کمیشن  کو جواب دیں ۔ پی پی ہمیں اپنا حریف سمجھتی ہے، لیکن ہم انہیں اپنا حریف اور مدمقابل نہیں سمجھتے۔سعید غنی کا ردعمل اسی طرح کا ہے جس طرح ڈسکہ الیکشن چوری کے بعد پی ٹی آئی کا تھا۔تحریک انصاف بھی رسوا ہو گئی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی ۔ پیپلز پارٹی فیصلہ کرلے کہ وہ کیا چاہتی ہے ۔ آنے والا وقت ن لیگ کا  ہے ۔